ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تلنگانہ: شدید بارش کے سبب جنگاوں میں واقع 17ویں صدی کے قلعہ کی دیوار منہدم

تلنگانہ: شدید بارش کے سبب جنگاوں میں واقع 17ویں صدی کے قلعہ کی دیوار منہدم

Thu, 15 Oct 2020 22:29:40    S.O. News Service

حیدرآباد،15؍اکتوبر(ایس او نیوز) شدید بارش کے سبب تلنگانہ کے جنگاوں میں قدیم قلعہ کی دیوار گرپڑی۔ یہ تاریخی قلعہ 17ویں صدی میں تعمیر کردہ سردار سروائی پاپنا قلعہ کے نام سے مشہور ہے۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں چار مکانات کو نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی کی موت یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لوگوں نے اس خطرہ کو محسوس کرتے ہوئے اپنے مکانات پہلے ہی خالی کر دیئے تھے۔ اس قلعہ کی دیوار گرنے کے منظر سوشل میڈیا کے مختلف گروپس میں وائرل ہوگئے۔ چند دن قبل تلنگانہ حکومت نے اس قلعہ کو خوب صورت بنانے کے لئے چار کروڑ 50 ہزار روپئے کی رقم منظور کی تھی تاہم خوب صورت بنانے کے کام ہنوز شروع نہیں کیا گیا۔

مقامی افراد نے الزام لگایا کہ عہدیداروں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور اس قلعہ کی بوسیدہ دیواروں کے تعلق سے قریب میں رہنے والوں کو چوکس بھی نہیں کیا۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران ہوئی بارش کے نتیجہ میں قلعہ کی دیوار مزید بوسیدہ ہوگئی تھی۔ یہ قلعہ 17 ویں صدی میں سروائی پاپنا نے تعمیر کروایا تھا۔


Share: